فیصل آباد میں ہونے والا کل کاجلسہ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دے گا: چودھری خالد گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حلقہ 161پی پی کے ٹکٹ ہولڈر صوبائی رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ 25مئی کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دے گا۔عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ وہ ان خیالات کا اظہار لاہور پارک اپنے ڈیرہ پر کارکنوں اور میڈیا سے کررہے تھے۔خالد گجر نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں بیسیوں پولنگ سٹیشنوں کے رزلٹ غائب ہونے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مسلم لیگی نمائندے تحریک انصاف کا مینڈیٹ چراکر اقتدار پر قابض ہیں۔