فخر زمان نے دوسری امن عالمی کانفرنس کا اعلان کردیا

لاہور (پ ر) ورلڈ پنجابی کانگریس اور عالمی صوفی کونسل کے چیئرمین فخرزمان نے اعلان کیا ہے کہ دوسری عالمی امن کانفرنس لاہور میں 18 ستمبر سے 21 ستمبر تک منعقد ہوگی۔ فخر زمان نے یہ اعلان ایگزیکٹو کونسل ڈبلیو پی سی کے اجلاس کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر کانفرنس میں ہندوپاک کی سب سے بڑی امن کانفرنس ہوگی جس میں چالیس ملکوں سے 80 مندوبین شریک ہوں گے او رپاکستان سے دو سو ڈیلی گیٹ شمولیت کریں گے۔