عرس سید محمد فاضل شاہؒ

 لاہور (پ ر) سرخیل اولیاء سید محمد فاضل شاہؒ، سید محمد افضل شاہؒ اور سید خورشید شاہ کے عرس کی تقریبات آج ملتان میں شروع ہو نگی۔ تقریبات کی صدارت سید محمد علی شاہ بخاری کرینگے۔ مقررین میں مولانا حکیم محمد منشائ، فاضل شاہی، حافظ اظہر عبداللہ  تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے۔ حاجی غلام صابر خصوصی طور پر شریک ہونگے۔ علاوہ ازیں مریدین ہزاروں کی تعداد میں دربار شریف پر حاضری دیں گے۔