رب رحمان کو خوش کرنے کیلئے شیطان کو چھوڑنا ہو گا: فیض الرحمان درانی

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے امیر فیض الرحمان خان درانی نے کہا ہے کہ اللہ کو منانے کی جدوجہد ہر وقت جاری رہنا چاہیے۔ رب رحمان کو منانے کیلئے شیطان کو چھوڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا مسلمان سے مومن اور مومن سے محسن بننے کی جدوجہد ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔