تاجدار ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی

لاہور (پ ر) مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پاکستان تاجدار ختم نبوت کانفرنس آج بعد نماز مغرب مرکزی دارالعلوم حزب الاحناف نزد داتا دربار میں ہوگی۔ سینکڑوں علمائ، مشائخ اور خانقاہوں کے گدی نشین لاہور پہنچ گئے۔ صدارت علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی کریں گے۔ علامہ ثاقب شکیل جلالی ، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، راغب حسین نعیمی، علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، علامہ صدیق ہزاروی، جسٹس (ر) میاں نذیر اختر، علامہ قاری زوار بہادر ، علامہ محمد اعظم نعیمی،مفتی سید مصطفی رضوی، مفتی محمد خان قادری، پیر ولید شرقپوری و دیگر علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔