بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت کا برسر اقتدار آنا تشویشناک ہے: حافظ عاکف سعید

لاہور (خصوصی رپورٹر) بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت کا برسر اقتدار آنا اس خطے کے مسلمانوں کے لئے انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے قرآن اکیڈمی لاہور میں خطاب جمعہ کے دوران کہی۔ در حقیقت پاکستان نے نظریہ پاکستان سے لاتعلقی اختیار کرکے مغرب اور بھارت کی طرح سیکولر ازم کو اپنانے کی کوشش کی جس سے یہ عملی سوال پیدا ہوگیا کہ اگر کلچر یکساں ہے، طرز بودوباش یکساں ہے تو درمیان میں یہ لکیر کھینچنے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے نظریہ پاکستان کو عملی تعبیر دے کر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا ہوتا تو نہ صرف خود پاکستان مضبوط اور ناقابل تسخیر ہوتا بلکہ مسلمانان بھارت کے لئے بھی تقویت کا باعث ہوتا۔