آئینی ترمیم کئے بغیر لوٹا ہوا قومی سرمایہ واپس نہیں لا یا جا سکتا، آفتاب لودھی

لاہور (خصوصی رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کئے بغیر لوٹا ہوا قومی سرمایہ واپس نہیں لا یا جا سکتا۔ گذشتہ روز وکلاء  کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 248 صدر، وزیر اعظم، گورنروں اور وزراء کو قانون شکنی پر تحفظ فراہم کرتا ہے اور جوآئین قومی مجرموں کوتحفظ فراہم کرے وہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے پانچ سالہ دور میں چھ بلین ڈالر واپس نہ آسکے تواب  200 بلین ڈالر کیسے واپس آئیں گے ۔