ہماری سیاست کا محور اقتدار نہیں، اسلامی اقدار اور وحدت اتحاد ہے : ساجد علی نقوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی پہلے بھی خدمت کی تھی اب بھی کریں گے، ہماری سیاست کامحور اقتدار نہیں، اسلامی اقداراور وحدت و اتحاد ہے، وہ ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین اور شیعہ علماکونسل پنجاب کے میڈیا ایڈوائزر سردار وسیم عباس خان کی طرف سے اسلامی تحریک کے مزید دو ارکان گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبرمنتخب ہونے کے بعد مبارکباد دینے پر گفتگو کررہے تھے۔