پنجاب یونیورسٹی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس، 22 پی ایچ ڈی Synopses کی منظوری

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں22 پی ایچ ڈی Synopses،6جائزہ رپورٹس ،8پینل آف ایگزامینرز،4توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے5کیسزکی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک، پروفیسر ڈاکٹر مبشراحمدبٹ،پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چائولہ، پروفیسر ڈاکٹر محمدنعیم خان، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اور ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابد نے شرکت کی۔