ملک افضل کھوکھر کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر ،ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر ،ملک محمد شفیع کھوکھر سمسانی والے کے بڑے بھائی ملک فقیر حسین کھوکھر قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ،ان کی نمازہ جنازہ کھوکھر پیلس میں ادا کی گئی ،جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔بعد ازاں انہیں ہنجروال کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔