مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہو گی: چودھری واحد احمد

فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن، پی پی 137کے رہنما اور سابق چیف گیم وارڈن چودھری واحد احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور بلدیاتی الیکشن کے انچارج میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے کارکن ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔