ماہ رمضان المبارک میں عام آدمی کا کچن چلانا مشکل ہو گیاہے: زاہد ذوالفقار‘ فضل الرحمن بٹ

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریبوں پر ہونے والا مہنگائی کے ظلم پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ ماہ رمضان میں غریب آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔ ما ہ رمضان میں عام آدمی کا کچن چلانا مشکل ہوا ہے۔ حکومت رمضان بازاروں کی حالت درست کرے۔ پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں اچھی اور سستی اشیاء عوام کو مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے۔