لیاقت بلوچ کے چچا زاد بھائی انتقال کر گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے چچازادبھائی ڈاکٹر محمدشاہدخان بلوچ مظفرگڑھ میں انتقال کرگئے۔سراج الحق ،پروفیسر خورشید احمد ، حافظ محمد ادریس،اسد اللہ بھٹو،راشد نسیم،میاں محمد اسلم،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ،محمد اصغر،حافظ ساجد انور،سید وقاص انجم جعفری نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔