لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں : تنویر اشرف کائرہ

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل، تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں اور وہ اس ضمن میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ حکومت نے سحری اور افطاری میں بھی لوڈشیڈنگ کر کے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔ صوبہ سندھ میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہیں ۔ اندرون سندھ میں 20 سے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ کراچی میں 400 سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔