لوڈشیڈنگ خاتمہ کیلئے بڑے منصوبے آئندہ سال مکمل ہو جائیں گے : راحیلہ خادم حسین

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت عملی طور پر اقدامات کررہی ہے، پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا بحران سابقہ حکو متوں کی پیداوار ہے۔ موجودہ حکومت نے اس بحران پر قابوں پانے کیلئے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں جو آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے اور نیشنل گریڈ میں توانائی مزید شامل ہوگی۔کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار سابق حکومت ہے ،کے الیکٹرک کو پرائیویٹ نہیں کرنا چاہئے تھا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزارت بجلی و پانی کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔