فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیراہتمام 168فری ڈسپنسریاں کام کررہی ہیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کے تحت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں 168فری ڈسپنسریاں خدمات انجام دے رہی ہیں گزشتہ سال ان ڈسپنسریوں پر 14لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ادویات بھی فری تقسیم کی گئیں ۔لاہور شہر میں 40فری ڈسپنسریز کام کر رہی ہیں جہاں ماہانہ دس ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا جا رہا ہے ۔