سکولوں میں ایسا تعلیمی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جہاں طلبہ کی تعلیم کیساتھ تربیت بھی کی جا رہی ہے: احسان بھٹہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میںآل پنجاب کوالٹی ڈرائیوپریزینٹیشن مقابلہ میںحصہ لینے والے ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں ایساتعلیمی ماحول تشکیل دیا جا رہا ہے جہاں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی جا رہی ہے۔ مقابلے میں پنجاب بھر سے ڈویژنل لیول مقابلوں میں منتخب ہو نے والے ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز نے حصہ لیا۔ سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹر قیصر حسین نے پہلی، ساہیوال ڈویژن کے عبدالستار گل اور سرگودھا کی صائمہ معراج نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔