سخت گرمی‘ حبس اور دھوپ کی تپش کے باعث ضعیف‘ بیمار اور موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا افراد روزہ قضا کر سکتے ہیں: پاکستان علماء کونسل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سخت گرمی ،حبس اور دھوپ کی تپش کی وجہ سے ضعیف ،بیمار اور موت و حیات کی کشمکش مبتلا افراد روزہ قضاء کر سکتے ہیں۔روزہ فرض عبادت ہے بغیرشرعی عذر کے چھوڑ نا گناہ کبیرہ ہے۔کراچی میں ایک ہزار سے زائد شہری سخت گرمی ،حبس کی وجہ سے بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے موت کا شکار ہو گئے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے دارالافتاء کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں کہی گئی۔