روزہ انسان کو صبر، ضبط نفس کی تعلیم دیتا ہے، نبیرہ عندلیب نعیمی

لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیر ہ عندلیب نعیمی نے کہا ہے کہ روزہ انسان کو صبر ،ضبط نفس غم خواری کی تعلیم دیتا ہے، گراں فروشی،ذخیر ہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری اسلام کی بنیادی تعلیمات کے منافی ہے ،ر مضا ن المبار ک امت کے لیے رحمت وبخشش کا خا ص سیزن ہے ،معاشرے کے صاحب ثروت حضرات مستحق مسلما نو ں کوبھی اپنے دستر خو ان پر جگہ دیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلما ن رمضا ن المبار ک میں کثرت سے قر آن کی تلاوت ،استغفار کا اہتمام کر یں۔رمضا ن المبار ک اور قر آن کر یم کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔مسلما ن مدار س اور مسا جد کو آباد کر نے میں اپنا کر دار اد اکریں۔