رمضان بڑی عظمتوں، برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے: السید عالم زیدی

لاہور(پ ر) جعفریہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جے کیو ایم کے سربراہ السید عالم زیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک بڑی عظمتوں، برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، روزہ کی فرضیت کا مقصد تقویٰ پرہیز گاری تحمل برداشت اور صبر کا حصول ہے، اس مبارک ماہ میں قرآن مجید کا نزول ہوا جو نوع انسان کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے اس کی تعلیمات بھٹکے ہوئے انسانوں کے لئے امن وآشتی رواداری کا پیغام ہے، اس ماہ میں یتیموں مساکینوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کرنا احسن اقدام ہے۔