رمضان بازاروں‘ خریداری مراکز میں صفائی مہم جاری

لاہور (خبر نگار) ماہ صیام میں رمضان بازاروں اور اہم خریداری مراکز میں البیراک کی صفائی آگاہی مہم جاری ہے۔ اتوار بازار شادمان میں مہم میں البیراک کے جنرل منیجر آپریشنز مرادشینگراور کنعان گلن نے خصوصی شرکت کی اور وہاں موجود لوگوں میں صفائی آگاہی پمفلٹ اور کھجوریں تقسیم کیں۔ البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے اس موقع پر آگاہی کیمپ بھی لگایا۔