دیہی مرکز صحت مانگا منڈی کی عمارت خستہ حالی کا شکار، کسی حادثہ کا سبب بن سکتی ہے

مانگا منڈی (نامہ نگار)دیہی مرکز صحت مانگا منڈی گوناںگوں مسائل کا شکار ہسپتال کی عمارت خستہ حال ہو چکی ہے جو کسی وقت بھی کسی بڑھے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے جب کہ ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں نہیں ہیں۔ہزاروں افراد کی آبادی اور ملتان روڈ کے قریب ہونے کی وجہ سے اکثر ایمرجنسی مریض اسی ہسپتال کا رخ کرتے ہیں ۔مگر طبی امداد کیلئے خاص انتظام نہ ہے 50سال کا عرصہ گزر جانے کے با وجود ہسپتال کو آپ گریڈ نہیں کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اسے آپ گریڈ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔مگر نہ جانے اس وعدہ پر عمل کیوں نہ ہو سکا۔ مانگا منڈی مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں محمد طارق بٹ ، شیخ جمیل احمد ، ملک ریاض احمد اور مختلف تنظیموں کے رہنمائوں نثار احمد چشتی ، محمد آصف مہر، چوہدری محمد اسلم، میاں امجد علی ، محمد اشرف و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی مرکز صحت مانگا منڈی کو بھی پلس (Plus) کا درجہ دیا جائے ۔ کیونکہ کئی ایمر جنسی مریض لاہور پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو چکے ہیں ۔