حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی: عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے فنانس سیکرٹری عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی۔ 2 برس میں حکمرانوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ بجلی کا بحران حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کی بجائے عوام کو مشکلات میں تنہا چھوڑ دیا گیا۔ حکمرانوں کو ناکامی کا اعتراف کر لینا چاہئے۔