حکمرانوں سے بہتری کی توقع رکھنا فضول ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کوصرف بھوک ،غربت، لودشیڈنگ اورموت کی اذیت دی ہے۔ لوگ لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ گھروں میںبجلی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے عزیز و اقارب کی لاشیں ایدھی کے سرد خانوں میں رکھنے پر مجبور ہیں جہاں اب میتیں رکھنے گنجائش بھی ختم ہو تی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے توقع رکھنا فضول ہے۔