حضرت فاطمۃ الزہرہؓ کی شخصیت خواتین کیلئے عظمت کی علامت اور مینارہ ہدایت ہے: علامہ نصیر احمد قادری

فیروز والا (نامہ نگار) جے یو آئی (نوران) گروپ لاہور کے صدر صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرہ کی شخصیت عالم اسلام کی خواتین کے لئے عظمت کی علامت اور مینارہ ہدایت ہے۔ دربار نبوت سے سیدہ فاطمۃ الزہرہ کو ہی جنتی عورتوں کی سردار کا اعزاز عطا کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار کامران پارک شاہدرہ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔