جنرل ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکہ ایک کروڑ22 لاکھ روپے میںنیلام

لاہور (اے پی پی) جنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکہ ایک کروڑ22 لاکھ روپے میںنیلام، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید صوبن نے رقم مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ دریں اثناء میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر سعید صوبن نے کہا کہ مریضوں کا علاج معالجہ اولین ترجیح ہے۔