تعلیم کے نام پر کلچر بدلنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں، انجینئر نوید قمر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ شعبہ تعلیم کے مدیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں پاکستان میں سیکولر نظام تعلیم مسلط کرنے کیلئے بے پناہ سرمایہ خرچ کر رہی ہیں۔ تعلیم کے نام پر کلچر بدلنے کی خوفناک سازشیں کی جا رہی ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ نے نصاب تعلیم اور اساتذہ کی تربیت کیلئے باقاعدہ ادارے قائم کئے ہیں۔ الدعوۃسکولز میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو انگریزی اور کمپوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ تعلیمی نظام میں تبدیلیاں کروانا امریکی گلوبلائزیشن اوراس کے نیو ورلڈ آرڈر کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعۃ الدعوۃ شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ میںپچاس کے قریب سکولوںکے پرنسپل و اساتذہ نے شرکت کی۔ انجینئر نوید قمرنے کہا کہ غیر ملکی این جی اوز کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی ادارے معاشرے میں فساد پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔