تعلیمات رسول کریمؐ پر عمل کرنے سے ہی روزے کے تقاضے پورے ہوتے ہیں، میاں مقصود احمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ تعلیمات رسول کریم ﷺ پر عمل کرنے سے روزے کے تقاضے پورے ہو سکتے ہیں اور اطاعت رسول ﷺ پر عمل سے ہی ملکی و ذاتی مسائل کا حل ممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز واپڈا ٹائون میں فہم قرآن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنمائوں انجینئر احمد سلمان ، انس واحدی، چوہدری عبدالقیوم گجر، نثار احمد عابد اور سید علی ارتضیٰ حسنی نے بھی شرکت کی ۔