ایل ڈبلیو ایم سی نے پری مون سون بارش کیساتھ ہی صفائی انتظامات کیلئے مختص عملہ اور مشینری الرٹ کر دئیے

لاہور (خبر نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے شہر میں پری مون سون بارش کے ساتھ ہی مون سون صفائی انتظامات کے لیے مختص عملہ اور مشینری الرٹ کر دئیے۔ محکمہ ء موسمیات کی پیشین گوئی کے تحت قبل از وقت ویسٹ اکٹھا کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا اور ترک کمپنیوں البیراک اور اوزپاک کو فیلڈ میں نکال دیا گیا۔ پہلے سے متعین 150چوکنگ پوائنٹس پر ایل ڈبلیوایم سی عملہ نے برساتی پانی سے کچرا الگ کیا جس کا مقصد برساتی پانی کی روانی یقینی بنانے کے لیے واسا حکام کی کاوشوں میں ہاتھ بٹانا تھا۔