امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام عشرہ خود سازی کے تحت کیمپس کا سلسلہ جاری

لاہور (لیڈی رپورٹر) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اسکائوٹنگ کے زیر اہتمام ملک بھر کی تمام ڈویژنز میں ماہ رمضان کے پہلے عشرہ خود سازی کے سلسلہ میں نائٹ کیمپس کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار امامیہ چیف اسکائوٹس انصر مہدی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسکائوٹس کے ایک اہم اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ماہ تزکیہ نفس ہے اس کے ہر ایک لمحہ کی قدر و منزلت اس کے تقاضوں کو پورا کرنے میں ہے اس لئے فرصت کے ان لمحات کو تزکیہ نفس کا ذریعہ بنانے کیلئے امامیہ اسکائوٹنگ کے زیراہتمام ملک بھر میں تربیتی و فکری شب داریوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔