اقوام متحدہ میانمارکے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بند کرائے: مزمل اقبال صدیقی

لاہور(پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کی قیادت پی ایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کی، اس موقع پر دیگر عہدیداروں شیخ ارشد جنرل سیکرٹری، اجمل اشفاق سینئروائس پریذیڈنٹ، صادق صدیقی ودیگر نے بھی شرکت کی، مزمل اقبال صدیقی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرے۔