گکھڑ منڈی: راولپنڈی، گجرات جانیوالی سڑکیں بند رہنے سے گھنٹوں ٹریفک جام ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

گکھڑ منڈی (نامہ نگار) وزیرآباد کے قریب جی ٹی روڈ پر مولانا ظفر علی خان چوک سے گکھڑ کے درمیان کئی گھنٹوں سے پھنسی ٹریفک میں بس میں سوار ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے رات 12بجے سے راولپنڈی اور گجرات جانے والی ٹریفک بند کر دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد پولیس نے گذشتہ رات بارہ بجے ہی راولپنڈی اور گجرات جانے والی سڑکیں بند کر دی تھیں۔ پہلی روکاوٹ دریائے چناب کے جنوبی جانب اور دوسری رکاوٹ بائی پاس روڈ پر مولانا ظفر علی خان چوک میں کھڑی کی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں وزیرآباد اور گکھڑ منڈی کے درمیان پھنس گئیںجن میں بسیں، ویگنیں، ٹرک اور کاریں شامل ہیں کئی گھنٹے سے جام ٹریفک میں بس میں سوار گوجر خاں کا 48سالہ شخص محمد اکرم کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ گرمی کی شدت اور پانی کی کمی کے باعث بے ہوش ہو گیا۔ ساتھی مسافروں نے  مریض کو نکال کر جی ٹی روڈ کے کنارے واقع گائوں جنڈیالہ ڈھاب والا میں موجود ایک ڈاکٹر کو دکھایا جنہوں نے محمد اکرم کی موت کی تصدیق کر دی۔
مسافر جاں بحق