نیو یارک: سابق پاکستانی سفارتکار لاکھوں ڈالر فراڈ کے کیس میں بیٹے بہو سمیت گرفتار

نیویارک (آن لائن)پاکستانی قونصلیٹ نیویارک کے ایک سابق افسر نواب زبیری کو بیٹے بہو اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کئی  ملین ڈالر فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے ان پر الزام ہے کہ  انہوں نے ڈاکٹروں کو رشوت دیکر جعلی بلوں کے ذریعے حکومت سے لاکھوں ڈالر وصول کئے عدالتی دستاویزات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے کے دوران ایک لاکھ ڈالر نقد لگژری گاڑیاں اور قیمتی اشیا بھی اپنے قبضے میں لے لیں  نیو جرسی میں ایم آر آئی  اور ڈائیگناسٹک سنٹر کے نام پر قائم ادارے کے مالک ریحان زبیری بہو حمیرا پراچہ بیٹا فیصل پراچہ اور 12 دیگر افراد  کو ضمانت پر رہائی کیلئے ایک ملین ڈالر جمع کرانے کا حکم دیا  گیا نواب زبیری نے کچھ عرصہ قبل وزارت خارجہ سے ریٹائرمنٹ لیکر اپنے بیٹے ریحان زبیری کی کمپنی میں ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں بتایا جاتا ھے کہ زبیری کے سنٹر کو رشوت لیکر نسخے دینے والے بعض پاکستانی اور بھارتی ڈاکٹروں کی گرفتاری بھی عنقریب متوقع ہے۔