سوئٹزرلینڈ کے بنکوں میں بھارتیوں کی رقم 2 ار ب سوئس فرانکس ہوگئی پاکستان 74ویں نمبر پر چلا گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں بھارتیوں کی جمع کردہ رقم 2 ار بسوئس فرانکس ہوگئی۔ پاکستان کالا دھن کی فہرست میں 74ویں نمبر پر چلا گیا۔ پاکستانیوں کے مجموعی اثاثے کم ہوکر 1.23 بلین سوئس فرانک رہ گئے۔ سوئٹزرلینڈ سینٹرل بینکنگ اتھارٹی نے 2013ء میں سوئس بینکوں میں غیر ملکی رقوم کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی طاقتیں  کالادھن جمع کرنے میں بھی سب سے آگے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ بینکنگ سسٹم میں دیگر ممالک کی مجموعی رقم 1.6 ٹریلین ڈالر  ہے جس میں برطانیہ نے 20 فیصد شیئر کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس کے اثاثے 277 بلین سوئس فرانکس تک جا پہنچے ہیں۔ امریکہ 193 بلین کے ساتھ دوسرے، ویسٹ انڈیز 100 بلین کے ساتھ تیسرے اور جرمنی 52 ارب سوئس فرانکس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ کالادھن جمع کرانے کے معاملے پر بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش سے آگے ہے۔
سوئس بنک/ رقوم