دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سوات، مینگورہ میں سرچ آپریشن، کرفیو نافذ

سوات (ثناء نیوز+آن لائن) سوات اور مینگورہ کے بعض علاقوں میں تیسرے روز بھی کرفیو نافذ رہا۔ علاقے میں بازار، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان علاقوں میں سرچ آپریشن مبینہ طور پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ علاقے میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سکیورٹی حکام نے اب تک کسی کی گرفتاری ظاہر نہیں کی۔ مینگورہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گھر گھر سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران بھاری تعداد میں غیرقانونی اور لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد ہوا جس کی وجہ سے لوگوں کو اشیائے خوردونوش تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سوات/مینگورہ