دہشت گردوں کو بھارت، امریکہ کی سپورٹ حاصل ہے: کمانڈنٹ خیبر رائفلز

خیبرایجنسی ( آئی این پی )کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل منصور جنجوعہ نے کہا ہے وزیرستان اور فاٹا میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ، دہشت گردوںکی جڑیں پاکستان دشمنوں سے ملتی ہیں جہاں سے انہیں مالی مدد مل رہی ہے، ایف سی کے جوان اور قبائلی عوام وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی قبائلی عوام نے دی ہے، شدت پسند اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردے تو قبائلی روایت اور جرگہ کے مطابق کارروائی ہوگی۔ لنڈی کوتل آرمی گیریژن میں ایف سی کی اٹھارویں پاسنگ آئو ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دہشت گردوں کو بھارت اور امریکہ کی سپورٹ حاصل ہے جہاں سے ان کو مالی فوائد مل رہے ہیں۔ جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ کسی بھی ڈیوٹی کے دوران قبائلی روایات ، چادر اور چار دیواری کا پورا احترام کریں۔
کرنل منصور