امریکی عدالت نے اپنے شہریوں پر ڈرون حملوں کے جواز کا میمو جاری کردیا

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ کی ایک فیڈرل کورٹ نے ایک میمو جاری کیا ہے جس میں مشتبہ امریکی دہشت گردوں پر ڈرون حملوں کو قانونی جواز فراہم کیا گیا ہے۔ مین ہٹن میں عدالت کی جانب سے جاری اس میمو سے واضح ہوگیا ہے کہ صدر اوباما کی انتظامیہ کے اس حوالے سے اقدامات قانونی تھے جس میں امریکی نژاد انور العولاقی کی ٹارگٹ کلنگ بھی شامل ہے۔ امریکی حکومتی عہدیداروں کے مطابق العولاقی یمن میں القاعدہ کے ایک گروپ کا رہنما تھا۔
امریکی عدالت/ میمو