کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے : ارشد بٹ

لاہور (نیوز رپورٹر) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا اجلاس سروسز ہسپتال میں یوسف بلا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد بٹ نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے اپیل کی کہ وہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کنڑیکٹ اور بورڈ آف مینجمنٹ کی آسامیوں پر کئی برسوں سے کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرائیں۔ انہوں نے پیرامیڈیکل سٹاف کےلئے رہائشی کالونیوں کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔