پی پی 161 کے ضمنی الیکشن کیلئے چودھری عبدالغفور کو ٹکٹ دیا جائے: طاہر جمشید مٹھو

رائے ونڈ (نامہ نگار) حمزہ شہباز لورز سکواڈ کے صدر سینئرمسلم لیگی کارکن طاہر جمشید مٹھو نے کہا کہ صوبائی حلقہ پی پی 161کے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کے صحیح حقدار تحریک نجات کے مجاہد اول سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور ہیں، جنہوں نے اپنے دور میں رائے ونڈ کو تحصیل اورماڈل سٹی بنانے کیلئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں، انہوں نے کہا کہ چودھری عبدالغفورکوحلقہ سے آﺅٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور مذموم مقاصد کیلئے نام نہاد مسلم لیگی امیدواروں کو آگے لایا جارہا ہے۔