پنجاب حکومت کا بجٹ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا: عثماں میاں شیخ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عثمان منان شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا پیش کردہ بجٹ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا، آٹے پر سبسڈی دیکر عام عوام کو ریلیف دیا گیا ہے جو یقیناً حوصلہ افزاءبات ہے قوم پر امید ہے کہ میاں شہباز شریف تعلیم اور روزگار کو خصوصی توجہ دیں گے تاکہ عوام خوشحال اور ملک ترقی کی راہ پر چل پڑے ہیلتھ انشورنس اورآشیانہ ہاوسنگ سکیم پنجاب حکومت کی طرف سے جاریکردہ انقلابی منصوبے ہیں۔ حکومت کو خوشحال کرنے کے تمام وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرکے توانائی تعلیم اور روزگار کے شعبے پر توجہ دے گی۔