پاکستان اس وقت محاذ آرائی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا : میاں افتخار

بھکھی (نامہ نگار) معروف تاجر و سابق ناظم میاں افتخارحسین جالندھری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت محاذ آرائی، خلفشار اور انتقامی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان میں قیام امن کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد اور متفق ہونا وقت کا تقاضہ ہے باہمی اتحاد سے ہی دہشتگردوں کو شکست فاش دی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علماءکرام، مشائخ عظام، ذاکرین کرام کو چاہئے کہ وہ اپنے خطبات میں امن، رواداری، بھائی چارے کا درس دیں رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کو معاشرہ میں عام کرنے کیلئے ان کا کردار اور تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔