وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 3 صوبائی سیکرٹریز کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قصور کا معائنہ

قصور (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تین صوبائی سیکرٹریزاور دیگر افسران نے واٹرٹر یٹمنٹ پلانٹ قصور کا دورہ کیا۔ صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر شجاعت علی ‘صوبائی سیکرٹری ماحولیات شیر عالم محسود ‘صوبائی سیکرٹری لیبر کیپٹن (ر) محمد یوسف ‘ڈی جی ماحولیات فاروق حمید شیخ اور ایم ڈی واسا جاوید اقبال نے ڈی سی او قصور خالد محمود شیخ ‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عامر عقیق خاں ‘ڈی او سی چوہدری محمد رفیق ‘کے ٹی ڈبلیو ایم اے کے منیجر شابی حسن اور ڈی او ماحولیات فہیم نسیم کے ساتھ قصور ٹینری ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی (KTWMA) کا دورہ کیاجس کا مقصد ہڈیارہ ڈرین پر لگائے جانیوالے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے قصور ٹریٹمنٹ پلانٹ کو بطور ماڈل دیکھا گیا اور اس موقع پر تمام افسران کوواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی جس کے بعدتمام افسران نے پلانٹ کا معائنہ بھی کیا۔