نارنگ منڈی : بجٹ میں نئے ٹیکسوں کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

نارنگ منڈی (نامہ نگار) حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کے بلا جواز اضافہ پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ٹیکسوں کے اضافہ کے فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں حافظ طیب زمان ڈھلوں، سردار ہاشم علی مان اور سردار مون نے کہا کہ حکومت نے جی ایس ٹی کے بعد اب موبائل فونز پر ٹیکس میں اضافہ کر کے عوام کو شدید پریشان کر دیا ہے جبکہ غربت کے باعث عوام کیلئے دو وقت کی روٹی سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مہنگائی میں اضافہ کا باعث نہ بنیں۔