میانمار کے مظلوموں کیلئے آواز اٹھانا ہر مسلمان پر فرض ہے: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) جامعہ ترتیل القرآن کے زیر اہتمام جامع مسجد سعدیہ چوہان روڈ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منسوب رحیمی نے کہا کہ میانمار کے مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانا ہر مسلمان پر فرض ہے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ایک حصے میں تکلیف ہو تو سارے بدن کو محسوس ہونی چاہئے دنیا بھر کی مسلمان حکومتوں کو مظالم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اس سلسلے میں مسلمان حکمرانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے عالمی ادارے اس ایشو پر کچھ نہیں کرینگے کیونکہ یہ مظالم مسلمانوں پر ہو رہے ہیں بین الاقوامی ادارے اپنی ذمہ داری صرف مخصوص معاملات پر نبھاتے ہیں کشمیر، فلسطین اور دیگر علاقوں میں مظالم انہیں نظر نہیں آتے امن کا درس دینے والوں نے منصوبے کے تحت مسلمانوں کی نسل کشی کی ان کی جائیدادوں، مساجد کو جلایا۔ عالمی ضمیر کو اس پر شرمندہ ضرور ہونا چاہئے۔