ملک دشمن قوتیں پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے دہشت گردی کر رہی ہیں: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام وعدوں پر عمل کرے گی ،ملک کو بجلی ،مہنگائی اور دہشت گردی کے بحران سے نکالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،قائدین صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، جلد پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے دہشت گردی کی کارروائیاں کروارہی ہیں لیکن میاں نواز شریف حکمت عملی سے عوام کی دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے بہتر منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت چند مہینوں میں ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال لے گی۔ غریب عوام کی خوشحالی شریف برادران کا مشن ہے۔