مسلم لیگ (ن) ملک کو ایشین ٹائیگر بنائے گی : بلال ورک

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے ایشین ٹائیگر بنائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودہری بلال احمد ورک نے اپنے آبائی گاﺅں چاندی کوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس کو حل کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دے گی اور انشااللہ تعالیٰ بہت جلد پاکستان ترقی کی منازل طے کر کے ایک ترقی ےافتہ ملکوں کی صف میں نمایاں حیثیت حاصل کر لے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی کے مسئلہ سے نپٹنے کے لئے پر عزم ہے اور عوام کو بہت جلد لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نے نجات مل جائے گی اور ملک سے بےروزگاری اور کرپشن جیسے مسائل کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ذریعے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ میں میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے واربرٹن میں ترقیاتی کاموں کے لئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کی ےقین دہانی کروائی ہے۔