مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت سے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرے گی : کاشف عارف

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری شیخ کاشف عارف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنائے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت سے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرینگی شر پسند عناصر صوبہ بلوچستان کی عوام میں خوف وہراس پیدا کر رہے ہیں ملک کے دفاع کےلئے عوام ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ کاشف عارف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اس وقت سنگین داخلی و خارجی مسائل میں الجھا ہوا ہے اور ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہ خطہ بین الاقوامی سازشوں کا نشانہ بن گیا ہے مگر تمام تر مشکلات کے باوجود میاں نوازشریف نے نہایت تدبر‘ تحمل اور فراست سے ان تمام مسائل کے خاتمے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، وزیراعظم کا ساتھ دینے کے لئے ایک طرف نہایت تجربہ کار اور زیرک ٹیم ان کی کابینہ کا حصہ ہے تو دوسری طرف انہیں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔