دہشت گردی کے واقعات کےخلاف اہل حدیث یوتھ فورس کا بتی چوک میں مظاہرہ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) اہل حدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف بتی چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ اس موقع پر بھارتی اور امریکی پرچم نذر آتش کئے گئے۔ مظاہرے کی قیادت اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے کی۔ حافظ فیصل افضل شیخ نے کہا کہ پشاور، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں ہونیوالی دہشت گردی میں غیر ملکی عناصر ملوث ہیں۔ ہماری ناکام خارجہ پالیسی کیوجہ سے ملک اندرونی و بیرونی خلفشاریوں کا شکار ہے۔ میانمار سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کو صیہونی سازشوں کے تحت قتل کیا جا رہا ہے۔ او آئی سی غیر مو¿ثر ہو کر رہ گئی ہے۔ قوم کا اتحاد وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔