حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا : متصف سندھو

سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت) تحرےک انصاف کے ضلعی صدر چودہری متصف علی سندھو نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، حالیہ بجٹ مےں غرےب عوام کو کوئی رےلےف نہےں دےا گےا، پہلے ہی غرےب عوام مہنگائی کی چکی مےں پس رہے ہےں اوپر سے حکمران ٹولہ نے مہنگائی کا غرےب عوام پر بم گرا دےا ہے، تحرےک انصاف غرےب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جو ہمیشہ لڑتی رہے گی، وہ مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے، اس موقعہ پر تحصیل صدر رانا عارف سلیم اور سٹی صدر ملک شاہدندیم بھی موجود تھے، متصف علی سندھو نے کہا کہ (ن) لےگ نے جو عوام سے وعدے کئے تھے وہ پورے نہ کرے گی تو تحریک انصاف انہیں وعدے یاد دلاتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ رول ماڈل ثابت ہو گا جہاں ملازمین کی تنخواہوں میں15فیصد اضافہ کیا گیا ہے، وی آئی پی کلچر کو ختم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ عوام نے (ن) لیگ کی حکومت سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں، وہ کبھی پوری نہیں کرینگے۔