تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام شب بیداری بسلسلہ شب برات آج ہو گی، علما خطاب کریں گے

گجرات (نامہ نگار) تبلےغ دےن کی عالمی تنظےم تبلےغ اسلامی کے زےر اہتمام عظےم الشان شب بےداری بسلسلہ شب برات توبہ کی رات آج بمقام جامع مسجد خواجگان قبرستان علی پورہ روڈ گجرات مےں شب برات کی بابرکت رات کو بعد از نماز عشاءتلاوت قرآن حکےم سے آغاز ہو گا، بعد ازاں ثناءخوانی اور تبلےغ اسلامی ضلع گجرات کے عظےم مبلغ اور ممتاز عالم دےن شب برات کی بابرکت رات کی فضےلت کے موضوع پر غلام یاسین، قاری امجد قادری خطاب کریں گے، بعد ازاں رات ساڑھے 12 بجے صلوة التسبےح ذکر اذکار دےگر عبادات کے بعد اجتماعی تمام عالم اسلام کے مسلمانوں اور پاکستان کے استحکام کےلئے خصوصی دعا ہو گی، علاوہ ازےں تبلےغ اسلامی کے زےر اہتمام تمام شرکاءاجتماع کےلئے سحری کا خصوصی انتظام کےا گےا ہے۔